حکومت نے آج راجیہ سبھا میں اس بات کا اعتراف کیا کہ اترپردیش ، اڑیسہ، آندھرا پردیش ، چھتیش گڑھ ، تلنگانہ ، مدھیہ پردیش ، بہار ، جھارکھنڈ ، ہریانہ ، گجرات ، راجستھان، کرناٹک اور مہاراشٹر پینے کے پانی کی کمی کا سامنا کررہے ہیں۔
مرکزی وزیر مملکت برائے ڈرنکنگ واٹر اور سوچھتا کرپال یادو نے ایوان
میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں اس صورتحال سے نپٹنے کے لئے مشترکہ کوششیں کررہے ہیں اور ٹینکرون سے پانی دستیاب کرایا گیا ہے۔
زیر زمین وافر مقدار میں پانی پائے جانے والے علاقوں میں پرائیویٹ کوؤں اور بورویل کو کرایے پر لیا جارہا ہے تاکہ پانی کی خاطر خواہ سپلائی کی جاسکے۔